Acknowledgement

A Heartfelt Acknowledgment to our Dedicated Friends

Before expressing our gratitude for the diligent efforts of our friends who devoted their time to scan and share these invaluable literary works, it’s important to clarify a few key points. The purpose of this website is to gather rare editions of Urdu literature in one place, with no intention of generating profit from it. Digital scanning can never replace the tactile experience of a physical book, and if a book is still in print, it’s always better to purchase and read it, benefiting both authors and publishers.

Each author possesses their unique style and perspective, and we don’t necessarily endorse or agree with all of them. The books on our website are not hosted here, and their links are sourced from the internet. We’ve organized them systematically to facilitate your search.

The scanned copies available on this website come from various sources, and determining who scanned which book can be challenging. Nevertheless, we’re grateful to all those who have contributed and played a part in preserving these literary gems.

جن دوستوں نے وقت نکال کر اسکین کرنے کا یہ محنت طلب کام کیا ہے ان کی خدمات کے اعتراف سے پہلے چند باتوں کی وضاحت ضروری ہے۔ اس ویب سائیٹ کا مقصد اردو ادب کے نایاب نسخوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنا ہے۔ اس سے کسی قسم کی کمائی کرنا مقصد ہرگز نہیں ہے۔ کتاب کا مقابلہ کبھی بھی ڈیجیٹل اسکین نہیں کر سکتا۔ اگر کوئی کتاب ابھی بھی شائع ہو رہی ہے تو بہتر یہی ہے کہ آپ اس کو خرید کے پڑھیں۔ ادیب اور پبلشر دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہاں بہت سے ادیب کی بہت یادگار اور نایاب کتابیں موجود ہیں۔ ہر ادیب کی اپنی فکری سوچ اور لکھنے کا انداز ہے۔ ہمارا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ یہ کتابیں ہماری ویب سائیٹ پر موجود نہیں ہیں۔ ان کے لنکس پہلے سے انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ ہم نے ان کو ایک ترتیب سے یہاں جمع کیا تاکہ آپ کو ڈھونڈنے میں مشکل نہ ہو۔ اگر کوئی لنک کام نہیں کر رہا یا اس پر آپ کو کوئی اعتراض ہے تو ضرور آگاہ کیجیے۔ مقصد صرف یہ ہے کہ ان ناولز کو ڈیجیٹل طور پر آنے والی نسل کے لیے محفوظ کیا جائے۔

اس ویب سائیٹ پر موجود اسکین کاپیز مختلف ذرائع سے ہم تک پہنچیں۔ کس نے کون سے کتاب اسکین کی یہ معلوم کرنا تو شاید ممکن نہیں لیکن کچھ فیس بک کے پیجز کی بدولت بہت سی کتابیں حاصل کرنا ممکن ہوا اور جن جن دوستوں نے یہ اسکینگ کا کام سرانجام دیا ان کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے وہ کم ہے۔

آنکھ مچولی کے رسالوں کے لیے تو پوری ایک ویب سائیٹ موجود ہے۔ بہت شکریہ جس نے بھی یہ عظیم کارنامہ سرانجام دیا۔ ہم سب بہت مشکور ہیں۔

Aankh Micholi

باقی زیادہ تر رسائل اور ناولز کے لیے مندرجہ ذیل فیس بک پیجز کا تعاون رہا۔ بہت شکریہ اور قارئین سے گزارش ہے ان پیجز کو جا کر ضرور لائک کریں تاکہ مزید ایسی نایاب کتابیں ہمیں ملتی رہیں۔

A Treasure Of Rare Books

Bachoon kay rasalon ka Taruf

Taleem-o-Tarbiat Fun Club

اشتیاق احمد صاحب کے ناولز کی مکمل لسٹ کا سہرا بلاشبہ عماد حسن صاحب کو جاتا ہے۔ انہوں نے بہت ہی محنت سے اس لسٹ کو ترتیب دیا ان کے فیس بک آئی ڈی کا لنک بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ فیس بک پیج اور گروپ کا لنک بھی موجود ہے۔

Ammad Hassan

Jasoosi Novels By Ishtiaq Ahmed

Ishtiaq Ahmed Novels Fans

اشتیاق احمد صاحب کی چھوٹے بھائی آفتاب احمد صاحب بھی اسی سے زائد ناولز کے مصنف ہیں۔ ان کے ناولز کی اسکینگ اور ڈھونڈنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ ناولز اس فیس بک گروپ سے بھی حاصل ہوئے۔ آپ اس گروپ میں شامل ہو کر آفتاب صاحب کے ناولز پر تبصرہ بھی کر سکتے ہیں۔ لنک نیچے موجود ہے۔

Aftaab Ahmed Novels Fans

اٹلانٹس پبلیکشنز کے فاروق احمد صاحب اور زندہ کتابیں کے روح رواں راشد اشرف صاحب کا بچوں کے ادب کو زندہ رکھنے میں بہت اہم کردار ہے۔ اکثر کتابیں جو انٹرنیٹ پر اسکین شدہ موجود ہیں ان کا کریڈٹ ان دو اصحاب کو جاتا ہے۔ راشد اشرف صاحب اکثر فیس بک کے پیچ ۔ بچوں کے رسالوں کا تعارف۔ پر مختلف کتابیں شیئر کرتے رہتے ہیں۔ فاروق صاحب بہت سی نایاب کتابیں پبلیش کرتے ہیں اور اشتیاق احمد صاحب کے ناولز بھی بڑی باقاعدگی سے پبلش کر رہے ہیں. ضرور خریدیں۔ نیچے اٹلانٹس پبلیکیشنز کا فیس بک لنک موجود ہے ۔ بچوں کی کتابیں ضرور خریدیں۔ نہ صرف وقت اچھا گزرے گا بلکہ اردو پڑھنے کی صلاحیت بھی مزید بہتر ہو گی۔

Bachoon kay rasalon ka Taruf

Atlantis Publications

اگر آپ نونہال میں چھپنے والی کہانیاں پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے موجود فیس گروپ کو ضرور جوائن کریں۔ یہاں بہت عمدہ اور نایاب کہانیاں شیئر ہوتی ہیں۔ کوشش کریں گے ان کہانیوں کو بھی پی ڈی ایف میں ڈھالا جائے۔

ہمدرد نونہال کی مزے دار کہانیاں

بدر منیر، سیف الملوک، محمد سمیع، شرجیل احمد اور شجاع بیگ کا نام بھی اس لسٹ میں شامل کرنا بہت ضروری ہے۔ ان سب دوستوں کے تعاون سے بہت سے رسائل اور کتب تک رسائی ممکن ہو سکی۔ باقی بھی جن ساتھیوں کا نام معلوم ہوتا جائے گا وہ اس لسٹ میں شامل کرتے چلے جائیں گے۔