Jeral ka Mansooba (جیرال کا منصوبہ )
Ishtiaq Ahmed stood as a renowned figure in the realm of Pakistani Young Adult fiction writing. Renowned for his distinctive narrative style, he earned fame through a collection of detective-themed, action-packed novels. His literary contributions are predominantly presented in the Urdu language, resonating with a wide readership. Notably, Ishtiaq Ahmed enjoyed a prominent stature during the late 1970s through the late 1990s, a period when his popularity soared and his literary works left an indelible mark on the literary landscape.
The novel "Jeral ka Mansooba (1st Khass Number) / جیرال کا منصوبہ (پہلا خاص نمبر)" marks the 75th installment in the esteemed "Inspector Jamshed Series" Originally published by "Maktaba Ishtiaq" in October 1980, "Jeral ka Mansooba (1st Khass Number) / جیرال کا منصوبہ (پہلا خاص نمبر)" continues to captivate readers with its intriguing storyline.
For those eager to delve into its pages, the opportunity to read "Jeral ka Mansooba (1st Khass Number) / جیرال کا منصوبہ (پہلا خاص نمبر)" and download the novel by Ishtiaq Ahmed in PDF format is available. To initiate the download, kindly click on the designated button provided below.
Jeral ka Mansooba (1st Khass Number) | Novel Details |
---|---|
Novel Number: | 075 |
Novel Name: | جیرال کا منصوبہ (پہلا خاص نمبر) |
Series: | انسپکٹر جمشید سیریز |
Publisher: | مکتبہ اشتیاق |
Year: | اکتوبر 1980 |
خاص نمبر ”جیرال کا منصوبہ“ آپ کی خدمت میں پیش ہے، چونکہ یہ خاص نمبر ہے اور تقریباً دو گنا صفحات پر مشتمل ہے، اس لیے بھی میں آپ سے دو باتیں کی بجائے چار باتیں کروں گا، اگر آپ کو چار باتوں پر اعتراض ہے تو آپ اس کا نصف حصہ پڑھ لیں، اس پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔
چار باتوں میں سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ خاص نمبر میں، میں اپنے ان تمام پڑھنے والوں کی خواہشات پوری کر رہا ہوں جو انسپکٹر جمشید اور انسپکٹر کامران مرزا کو ایک بار پھر ساتھ دیکھنا چاہتے تھے۔ نہ صرف انھیں بلکہ ان کے بچوں کو بھی، اور اس کے ساتھ ہی ان کی خواہش یہ بھی تھی کہ ان مقابلے میں جیرال اور کالی آنکھ ایک ساتھ آئیں۔
عام سائز کے ایک ناول میں ان سب کرداروں کو جمع کرنا اسے چوں چوں کا مربہ بنانا تھا۔ تو اگر میں آپ کی خدمت میں چوں چوں کا مربہ پیش کرتا تو آپ ناک منہ چڑھاتے اور مجھے طرح طرح کی سناتے ، دوسری الجھن یہ بھی تھی کہ اگر میں اسے دو یا تین حصوں میں تقسیم کر دیتا تو آپ کو درمیان میں ایک ماہ کا انتظار برداشت کرنا پڑتا اور آپ جھنجھلاتے ، مجھ پر تاؤ کھاتے، یہ بھی مجھے منظور نہیں کہ آپ مجھ پر تاؤ کھائیں ، تاؤ کھانا یوں بھی صحت کے لیے مضر ہے اور میں تو اپنے پڑھنے والوں کو صحت کے لحاظ سے قابلِ رشک دیکھنا پسند کرتا ہوں ، کیونکہ صحت مند لوگ ہی کامیاب زندگی گزارتے ہیں ، ملک اور قوم کے کام آسکتے ہیں۔
لہٰذا درمیانی راستہ یہ نکالا گیا کہ اس ناول کو ایک ہی ناول بنا کر شائع کر دیا جائے۔ اس طرح ناول دو گنا تو ضرور ہو جائے گا لیکن پڑھنے والے ہر قسم کی الجھن سے بچ جائیں گے۔
ہاں ایک الجھن قیمت کی ضرور باقی رہ جائے گی۔ سو شوق کی تو کوئی قیمت ہی نہیں ہوتی اور پھر تین ماہ پہلے ہی اعلان کر دینے کی صورت میں سب اسے خریدنے کی تیاری کر ہی چکے ہوں گے۔ اس طرح یہ ضخیم ناول آپ تک پہنچانے میں کامیاب ہو رہا ہوں۔ یہ آپ کی امیدوں اور خواہشات پر کس حد تک پورا اُترتا ہے، یہ آپ اپنے خطوط کے ذریعے مجھے بتائیں گے۔
لیجیے! شروع کی تھی پہلی بات اور پہلی بات میں، میں ساری باتیں بتا گیا، اس طرح چار باتیں کی بجائے ایک بات تک ہی معاملہ رہ گیا
خیر کوئی بات نہیں، زندہ رہا تو پھر کوئی خاص نمبر پیش کروں گا اور اس میں چار کی بجائے آٹھ باتیں کر لوں گا۔
”جیرال کا منصوبہ “ کے بارے میں آپ کے خطوط کا انتظار رہے گا۔
جیرال کا منصوبہ ناول پڑھنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ
یہ وقت نماز کا تو نہیں۔
آپ کو سکُول کا کوئی کام تو نہیں کرنا۔
کل آپ کا کوئی ٹیسٹ یا امتحان تو نہیں۔
آپ نے کسی کو وقت تو نہیں دے رکھا۔
آپ کے ذمے گھر والوں نے کوئی کام تو نہیں لگا رکھا۔
اگر ان باتوں میں سے کوئی ایک بات بھی ہو تو ناول الماری میں رکھ دیں۔ پہلے نماز اور دوسرے کاموں سے فارغ ہو لیں، پھر ناول پڑھیں۔ شکریہ
مخلص
اشتیاق احمد
Before reading a Jeral ka Mansooba (1st Khass Number) novel, make sure of the following:
- This is not the time for prayer.
- You don't have any school work to do.
- There are no tests or exams scheduled for tomorrow.
- You haven't committed to giving your time to anyone.
- Your family members haven't assigned any tasks to you.
If any of these conditions are true, put the novel in the closet. First, complete your prayers and other tasks, and then you can read Jeral ka Mansooba (1st Khass Number). Thank you.
Regards,
Ishtiaq Ahmed