Qatal ka Khoon (قتل کا خون)
Ishtiaq Ahmed stood as a renowned figure in the realm of Pakistani Young Adult fiction writing. Renowned for his distinctive narrative style, he earned fame through a collection of detective-themed, action-packed novels. His literary contributions are predominantly presented in the Urdu language, resonating with a wide readership. Notably, Ishtiaq Ahmed enjoyed a prominent stature during the late 1970s through the late 1990s, a period when his popularity soared and his literary works left an indelible mark on the literary landscape.
The novel "Qatal ka Khoon / قتل کا خون" marks the 606th installment in the esteemed "تینوں پارٹیوں کی مشترکہ مہم" Originally published by "Atlantis Publications" in March 2017, "Qatal ka Khoon / قتل کا خون" continues to captivate readers with its intriguing storyline.
For those eager to delve into its pages, the opportunity to read "Qatal ka Khoon / قتل کا خون" and download the novel by Ishtiaq Ahmed in PDF format is available. To initiate the download, kindly click on the designated button provided below.
Qatal ka Khoon | Novel Details |
---|---|
Novel Number: | 606 |
Novel Name: | قتل کا خون |
Series: | تینوں پارٹیوں کی مشترکہ مہم |
Publisher: | اٹلانٹس پبلی کیشنز |
Year: | مارچ 2017 |
السلام علیکم
آج کی دور میں ناول شائع کرنا خالہ جی کا گھر نہیں۔
اب جتنا مشکل ناول شائع کرنا ہو گیا ہے اس سے کہیں زیادہ پڑھنے والوں کے لیے ناول خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔۔۔ یہی وجہ ہے تسلسل بار بار ٹوٹ رہا ہے۔
فاروق صاحب کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر ماہ باقاعدگی سے ناول وقت پر شائع کردیا جائے لیکن وہ اس ارادے کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے پہنچاتے رہ جاتے ہیں۔۔۔
ادھر قارئین ناولوں کا انتظار کرتے کرتے رہ جاتے ہیں اور پھر ناول آتا ہے تو اس وقت تک بددل ہو چکے ہوتے ہیں۔ ادھر جب میں یہ حالت دیکھتا ہوں تو ہاتھ روک لیتا ہوں۔ جب میں ہاتھ روک لیتا ہوں تو فاروق صاحب کا فون آ جاتا ہے کہ یہ کیا کر رہے ہیں۔ ناول لکھتے رہیں۔ آپ کا کام لکھنا ہے آپ کام جاری رکھیں۔ شائع کرنا ہمارا کام ہے اور یہ کام ہمیں کرنا ہے ہم کریں گے۔
میں پھر کمر باندھ لیتا ہوں اور بچپن میں پڑھی ایک نظم ذہن میں دہرانے لگتا ہوں۔ اس کا ایک شعر آپ بھی سن لیں۔
اٹھ باندھ کمر، کیا ڈرتا ہے
پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے
آپ بھی کمر باندھ لیں۔ فاروق صاحب کو بھی یہی مشورہ ہے۔
رہ گیا میں۔ میں پہلے ہی کمر باندھے رہتا ہوں۔
ان دو باتیں میں اگر آپ کو مایوسی کی کوئی جھلک دکھائی دے تو آپ مایوس نہ ہو جائیے گا۔ کمر باندھے رکھیے گا۔ جی ہاں مجبوری ہے۔
لیجیے۔ ناول کی بات تو کی نہیں دوسری باتوں میں الجھ گیا۔
قتل کا خون آپ کے لیے ایک عجیب ناول ثابت ہو گا۔
ہوسکتا ہے کئی مقامات پر آپ یہ کہہ اٹھیں۔ بھلا یہ کیسے ممکن ہے۔ جب آپ غور کریں گے تو یہ باتیں ممکن نظر آئیں گی۔ جی ہاں اور کیا۔
بس اس سے زیادہ تو میں بھی کچھ بتانے کی پوزیشن میں نہیں۔
لہٰذا اجازت
والسلام
قتل کا خون ناول پڑھنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ
یہ وقت نماز کا تو نہیں۔
آپ کو سکُول کا کوئی کام تو نہیں کرنا۔
کل آپ کا کوئی ٹیسٹ یا امتحان تو نہیں۔
آپ نے کسی کو وقت تو نہیں دے رکھا۔
آپ کے ذمے گھر والوں نے کوئی کام تو نہیں لگا رکھا۔
اگر ان باتوں میں سے کوئی ایک بات بھی ہو تو ناول الماری میں رکھ دیں۔ پہلے نماز اور دوسرے کاموں سے فارغ ہو لیں، پھر ناول پڑھیں۔ شکریہ
مخلص
اشتیاق احمد
Before reading a Qatal ka Khoon novel, make sure of the following:
- This is not the time for prayer.
- You don't have any school work to do.
- There are no tests or exams scheduled for tomorrow.
- You haven't committed to giving your time to anyone.
- Your family members haven't assigned any tasks to you.
If any of these conditions are true, put the novel in the closet. First, complete your prayers and other tasks, and then you can read Qatal ka Khoon. Thank you.
Regards,
Ishtiaq Ahmed
2 comments on “Qatal ka Khoon”
Ishtiaq Ahmed Novels Links are not working
Qatal Ka Khoon
Ungli ka Khoaf
Zaal ka Mansooba
Inspector Jamshed ka Aghwah
توصیف بھائی ابھی تو لنکس کام کر رہے ہیں۔ شاید میڈیا فائر کا کوئی ایشو ہو گا۔ آپ پیج ریفریش کر کے پھر چیک کریں۔