Daawar Series
Dawar was a renowned young wrestler who was abducted by a group of eccentric scientists in his country. They subjected him to various scientific experiments, turning him into a superhuman. He became an immensely powerful and invincible man, immune to all weapons and even fire.
During his disappearance, his blind mother passed away, weeping for him. Enraged by her loss, Dawar killed all those scientists and fled his country to avoid the police.
Various criminal organizations around the world pursued him, hoping to exploit his immense strength, but Dawar was inherently a noble-hearted man who despised a life of crime. Amidst various events, he ended up in a remote region of Afrina, where a savage tribe made him their ruler.
During this time, he met an American girl named Flora, who was alone in the world. Dawar married Flora and decided to spend the rest of his life in the tribe, away from the world. However, his life turned into a series of adventures and extraordinary feats.
Every adventure and accomplishment of Dawar is incredibly fascinating, unique, and astonishing. To cater to your love of reading, we are presenting these stories in book form. Each book narrates a complete episode from Dawar’s life, making every book in the “Dawar Series” a standalone story.
داور ایک نامور نوجوان پہلوان تھا جسے اس کے ملک کے چند سرپھرے سائنسدانوں نے اغوا کر کے مختلف سائنسی تجربات سے گزارا اور سپرمین بنا دیا۔ وہ ایک بے پناہ قوت والا، ناقابلِ شکست انسان بن گیا، جس پر کوئی ہتھیار اثر نہیں کرتا اور جسے آگ بھی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
اس کی گمشدگی کے دوران، اس کی اندھی ماں غم کی شدت سے انتقال کر گئی۔ داور نے غصے میں آ کر ان تمام سائنسدانوں کو قتل کر دیا اور پولیس سے بچنے کے لیے اپنا ملک چھوڑ دیا۔
دنیا کی کئی جرائم پیشہ تنظیمیں اس کی بے پناہ قوت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اس کے پیچھے لگ گئیں، لیکن داور فطری طور پر ایک شریف انسان تھا اور جرائم کی زندگی اسے کبھی پسند نہیں آئی۔ مختلف حالات سے گزرتے ہوئے، وہ افرینہ کے ایک دور دراز علاقے میں پہنچا، جہاں ایک وحشی قبیلے نے اسے اپنا حکمران بنا لیا۔
اسی دوران، اس کی ملاقات ایک امریکی لڑکی فلورا سے ہوئی، جو دنیا میں تنہا تھی۔ داور نے فلورا سے شادی کر لی اور دنیا والوں سے بچنے کے لیے باقی زندگی اس قبیلے میں گزارنے کا فیصلہ کر لیا۔ تاہم، اس کی زندگی ہنگاموں اور کارناموں کی داستان بن کر رہ گئی۔
داور کا ہر ہنگامہ اور کارنامہ انتہائی دلچسپ، انوکھا، اور حیرت انگیز ہوتا ہے۔ ہم آپ کے شوقِ مطالعہ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہانیاں کتابی شکل میں پیش کرتے ہیں۔ ہر کتاب میں داور کی زندگی کا ایک مکمل واقعہ بیان کیا جاتا ہے، اس لیے “داور سیریز” کی ہر کتاب اپنی جگہ ایک مکمل کہانی ہے۔